کورونا اقدامات کے خلاف ٹورنٹو جنرل اسپتال کے سامنے مظاہرہ،فورڈ اور ٹوری کی مذمت

 

قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 14ستمبر،2021

پیر کی شام ٹورنٹو جنرل اسپتال کے باہر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے جوویکسی نیشن اور کورونا اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ زبردستی ویکسین لگوانے کورونا اقدامات پر زبردستی عملدرآمد کرنے کے خلاف ہیں اور اس کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ لوگوں کو زبردستی ویکسین لگوانے اور کورونا اقدامات پر عمل کروانے پر مجبور کرے۔مظاہرین نے سخت قوانین کو شہری آزادیوں کے خلاف اور اظہار رائے میں رکاوٹ قرار دیا۔


متعلقہ خبریں