کھانے کی اشیاءکی قیمتیں بڑھنے سے بچتیں ختم ہونے لگیں

قومی آوازا:اوٹاوا: کینیڈا میں کھانے کی اشیاءکی قیمتیں بڑھنے سے بچتیںختم ہونے لگی ہیں۔واضح رہے کہ کینیڈا میں کھانے کی اشیاءکی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور اس سے لوگوںکی بچتیں متاثر ہورہی ہیں بلکہ ختم ہورہی ہیں۔یونیورسٹی آف گولف فوڈ نے ایک چارٹ پیش کیا ہے اس کے مطابق گوشت کی قیمتیں2.5 فی صد سے بڑھ کر4.5 فی صد،مچھلی اور سی فوڈ کی قیمتیں1 فی صد سے بڑھ کر3.0 فی صد، ڈیری اور انڈےصفر سے2.0 فی صد تک بڑھ رہی ہیں۔ سبزیوں کی قیمتی2 فی صد سے چار فی صد تک بڑھ رہی ہیں۔واضح رہے کہ پھلوںاور سبزیوں کی قیمتوں میںگذشتہ برس9.1 فی صد سے10.1 فی صداضافہ ہوا تھا اور مزید اضافے کی توقع ہے۔کینیڈا میںتیل کی قیمتیں بھی گررہی ہیںاوراس کے ساتھ ساتھ لونی کی قدر بھی کم ہوتی جارہی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق شرح سود بھی کم ہے اس وجہ سے ڈالر بھی کم ترین سطح پر ہے۔