کینیڈا میں فل ٹائم ملازمتوں کی فراہمی میں دس ماہ بعد بھی تیزی کا عمل جاری ، نوجوان خوش

قومی آواز ۔
06 اکتوبر ، 2017
ٹورنٹو۔
کینیڈا میں نوجوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دئیے جانے کے بعد سے فل ٹائم ملازمتوں کی فراہمی میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں پچھلے نو سال میں پہلی بار بے روزگاری کی شرح 6.2فیصد پر آ گئی ہے۔ اسٹیٹسٹکس کینیڈا کے مطابق اب تک ایک لاکھ بارہ ہزار فل ٹائم ملازمتیں فراہم کی چکی ہیں۔ ستمبر کی جاب رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں نہ صرف ملازمتوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اجرتوں میں بھی اضافے کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور اس سال فل ٹائم ملازمتوں کی اجرت پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق فیکڑی جابس میں دس ہزار پانچ سو ملازمتوں کا اضافہ ہوا جبکہ خدمات کے شعبوں میں پانچ سو ملازمتیں کم ہوئی ہیں۔ مگر مجموعی صورتحال مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔