کینیڈا میں معاوضے میں کمی ہونے لگی

جمعہ , 12 فروری , 2016
قومی آواز ۔ اوٹاوا: کینیڈ امیں معاوضے میں کمی ہونے لگی۔سٹیٹس کینیڈا کے اعداد وشمار کے مطابق ملازمت پیشہ لوگوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ کینیڈابھر میں ان کوجو معاوضہ آفر کیا جاتا ہے اس میں کمی ہونے لگی ہے۔ ملازمت پیشہ لوگوں کوجب ملازمت پررکھا جاتا ہے توان کوجوتنخواہ آفر کی جاتی ہے اس سے کم رقم دی جارہی ہے۔ یہ رقم اٹھارہ اعشاریہ پینتالیس ڈالر فی گھنٹہ ہے جو ماضی میں انیس اعشاریہ پانچ ڈالر فی گھنٹہ تھی۔اس کی وجہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں اور لونی کی قدر کاگرنا ہے۔ نیوفاﺅنڈ لینڈ ،سسکا چیوان اور نیوبرونسوک میں معاوضوں میں کمی آرہی ہے۔

مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز