کینیڈا کو اسلامی انتہا پسندوں سے محفوظ بنا دیا گیا ہے ، وزیر دفاع ہرجیت سنگھ

November 19, 2017
قومی آواز ۔
ہالی فیکس ۔
کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کو اسلامی انتہا پسندی سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور کینیڈا کو ہر لحاظ سے اسلامی انتہا پسندوں سے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ وہ ہفتے کی رات ہالی فیکس سیکیورٹی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں داعش اب بھی ایک خطرہ ہے اور عراقی فورسز داعش کے دہشت گردوں سے بر سر پیکار ہیں جبکہ کینیڈا بھی ان کا ساتھ دے رہا ہے کیونکہ داعش کینیڈا کے لئے بھی خطرہ ہے۔ کینیڈین فورسز عراقی اور کردش فورسز کو دہشت گردوں سے نمٹنے کی تربیت فراہم کر رہی ہیں تاکہ وہ داعش سے مناسب طریقے سے نمٹ سکیں۔