کینیڈا کی آزادی کے ایک سو پچاسویں سال کی تکمیل ریکارڈ سرد موسم کی نظر،وزارت ثقافت

Sunday, December 31, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
وزیر برائے ثقافت میلانی جولی نے کہا ہے کہ کینیڈا کی آزادی کے ایک سو پچاسویں سال کی تکمیل پر شدید سرد موسم کی وجہ سے بہت سی تقریبات منسوخ یا ملتوی کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہل پر اس سلسلے میں بہت سی تقریبات کے انعقاد کا پروگرام تھا جس میں میوزیکل شو اور دیگر پروگرام شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے ہر باسی کو کینیڈین شہری ہونے پر فخر ہے کیونکہ کینیڈین قانون فطرت سے خوب واقف ہیں اور زمین اور اس کے موسم کو ماں کا سا درجہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کینیڈین شہری اپنی خوشی کا خوب اظہارکریں گے اور شدید موسم ان کی خوشیوں میں حائل نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ وزارت ثقافت نے نئے سال اور آزادی کے ایک سو پچاسویں سال کے موقع پر مختلف تقریبات کے لئے دو سو ملیں ڈالر مختص کئے تھے ۔ اس کے علاوہ تین سو ملین ڈالر مختلف پروجیکٹ کے لئے بھی مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کے خرچ کرنے کا مقصد کینیڈینز کو ایسے پروگراموں اور پروجیکٹ سے روشناس کرانا تھا جو انہیں مدتوں یاد رہے۔