کینیڈا کے صوبائی وزراءصحت کی ڈرگ اور پر کانفرنس کا انعقاد ، الیکٹرانک پریسکرپشن ڈیٹا بیس بنانے کا پلان

قومی آواز ۔ اونٹاریو
Friday, October 20, 2017
کینیڈا میں ڈرگز کے بڑھتے ہوئے استعمال اور نشے کی زائد مقدار میں استعمال سے ہونے والی اموات نے حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں اور ماہرین اس مصیبت سے چھٹکارا پانے کے لئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میںالبرٹا کے سہر ایڈمنٹن میں کینیڈا بھر کے وزراءصحت کا ایک اجلا ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرگ اور ڈرگز استعمال کرنے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک الیکٹرانک پریسکرپشن ڈیٹا بیس تیار کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اونٹاریو کے وزیر صحت ڈاکٹر ایرک ہاسکنز نے کہا کہ منشیات کی وباءسے لڑنے کے لئے صوبوں نے بہت سے اقدامات کئے ہیں مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افیون اور اس سے متعلقہ نشے سے لڑنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ کینیڈین انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ہر روز کم سے کم سولہ کینیڈینز کو منشیات کی زائد مقدار استعمال کرنے کی وجہ سے اسپتال لایا جاتا ہے۔