کینیڈین شہریوں کو ایمرجنسی میں ریڈیو ٹی وی کی محتاجی ختم ، حکومت ہر شہری کو براہ راست مطلع کرے گی، چیف کنزیومر آفیسر

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 07, 2018

کینیڈا میں اب شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریڈیو ٹی وی کی محتاجی کا سامنا نہیں ہو گا کیونکہ اب حکومت خود اپنے ہر شہری کو کسی بھی ایمرجنسی میں کال کر کے خطرے سے مطلع کرے (یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں) اور ضروری ہدایات بھی دے گی۔ یہ بات چیف کنزیومر آفیسر اسکاٹ شارٹلیفی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت ، موسمی خطرے یا دہشت گردی وغیرہ کے دوران شہریوں کو اطلاعات کی فوری فراہمی کے لئے یہ سروس شروع کی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں کو خطرے سے طوری خبردار کرنے کے علاوہ ضرورری اقدامات کے لئے بھی تیار کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں