کیپ کوڈ میں شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک ، ساحل عوام کے لئے بند

اتوار16 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ کیپ کوڈ

پولیس ترجمان کے مطابق کیپ کوڈ میں ہفتے کے روز ہونے والے خطرناک شارک کے حملے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس آفیسر مائیکل ہارلے کے مطابق پچھلے 80سالوں میں اس علاقے میں یہ شارک کا پہلا مہلک حملہ ہے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں .اس سے قبل پچھلے مہینے بھی اسی علاقے میں چار میل کے فاصلے پر ایک اکٹھ سالہ شخص پر بھی شارک نے حملہ کیا تھا تاہم بر وقت ان کی جان بچا لی گئی تھی۔ موجودہ حملہ ہولو بیچ پر کیا گیا۔ متاثرہ شخص کی عمر بیس سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے جو سمندر میں تیراکی کر رہا تھا۔پولیس نے تا اطلاع ثانی اس ساحلی پٹی پر لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے۔