گائے ٹرکوٹ اپنے بچوں کوقتل کرنے کے جرم میںمجر م قرار

قومی آواز ۔ سینٹ جیروم:گائے ٹرکوٹ نامی شخص اپنے بچوںکو قتل کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیاگیا ہے۔ وہ احساس جرم میںمبتلا ہے۔ اس پر دوسرے درجے کے جرم کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ وہ چھ برس قبل اپنے دوبچوںکے قتل میںملوث تھا۔ اس کے بچوں کی عمر یںاور نام اولیور(پانچ برس)، اینی صوفی( تین برس) بتائی جاتی ہے۔اس کیس کی سماعت گیارہ افراد کی جیوری کررہی ہے۔ ٹرکوٹ کی عمر43 برس بتائی جاتی ہے۔ اس نے عدالت میں اپنے جرم کا اعترام کیا ہے لیکن اس کے وکیل کے مطابق وہ کسی مجرمانہ کارروائی کا ذمہ دارنہیںہے کیونکہ یہ سب ذہنی خلل کا نتیجہ قرار دیاجارہا ہے۔ اس کے وکیل کے مطابق وہ ذہنی مریض ہے اوراس نے دباﺅ میںآکر یہ کام کیا ہے۔ اس کے خلاف کارروائی2013 میں شروع ہوئی تھی۔اس نے بچوںکو پہلے تشدد کانشانہ بنایاتھااور اس وجہ سے وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی بھی ہوچکی تھی۔اس حوالے سے ٹرکوٹ کاکہنا ہے کہ اس نے جب یہ کام کیا تواپنے حواس میں نہیںتھا کیونکہ وہ یہ نہیں چاہتا تھا کہ ان بچوںکی کفالت کوئی اور کرے۔ وہ اس حوالے سے ذہنی دباﺅ کاشکار تھااوراس وجہ سے اس سے یہ کام سرزد ہوگیا۔اس کی بیوی گیٹسن کاکہنا ہے کہ میرا سابق شوہر ذہنی مریض تھا۔ تاہم وہ برا والد کبھی نہیںتھا۔ مجھے تویہ یقین نہیںآرہا تھاکہ اس نے اپنے بچوںکوقتل کردیا ہے۔ اس نے خود کشی کی بھی دھمکی دی تھی لیکن میںاس حوالے سے مزید کچھ نہیںکہوںگی۔


متعلقہ خبریں