ہائی وے 401پر ٹریفک حادثہ ،دو ٹرک تباہ سڑک پر ڈیزل پھیل گیا

Monday, February 26, 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
اونٹاریو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہائی وے 401پر ہفتہ کی صبح دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس سے دونوں ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گئے تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ صبح سات بجے پیش آیا جب ایک ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے پاس لگی بیرر سے ٹکرا گیا جس سے بیرر تباہ ہو گیا اور ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔ ٹرک سے ڈیزل کی لیکج کی وجہ سے سڑک پر زبردست پھسلن ہو گئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والا ایک اور ٹرک اور کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں جس سے مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں بہت بڑے پیمانے پر ملبہ سٹرک پر پھیل گیا تھا جسے اٹھانے کے لئے ورکرز کو طلب کر لیا گیا اور ماحولیاتی عملے کو بلا کر علاقے کی سیفٹی کے لئے کام شروع کروا دیا گیا تھا۔ حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔