یورپ کے بعد کینیڈا نے بھی غیر ملکیوں کیلئے اہم فیصلہ کر لیا

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے چند شہریوں کو 9دسمبر کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے قونصلیٹ کی جا نب سے ان لوگوں کو سفری دستاویز بھی جاری نہیں ہوئیں،یورپ کے بعد اب کینیڈا نے بھی پاکستان کے شہریوں کو ان کی دستاویزات نہ ہونے کے با وجود ملک بدر کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جو پاکستان یور پ اور کئی ممالک سے ماضی میں کئے گئے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے کینیڈا اس ہفتے چند پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر رہا ہے حالانکہ ان لوگوں کے پاس قونصلیٹ ہائی کمیشن کی جانب سے کوئی سفری دستاویزبھی بنا کر نہیں دی گئی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد میں سے اکثریت نے سیاسی پناہ کے لئے اپلائی کیا ہو اتھا جو اب مسترد ہو چکا ہے اور حکومت کینیڈا انہیں پاکستان ڈی پورٹ کر رہی ہے ۔


متعلقہ خبریں