Wednesday, March 7, 2018 غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ زدہ ملک شام کے علاقے غوطہ میں شامی فوج کی تازہ کارروائی میں مزید 24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو ہفتوں کے دوران شامی فوج کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی۔ دوسری جانب شام کی صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ گزشتہ چند روز کے دوران حکومتی اور اتحادی فورسز کی جانب سے باغیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے جس کے دوران مشرقی غوطہ کا 10 فیصد علاقہ باغیوں کے تسلط سے چھڑایا گیا۔ شامی مبصرین کے مطابق حکومتی فورسز کی تازہ کارروائیوں کے بعد مشرق اور جنوب مشرق میں 4 علاقے اور 2 ائیر بیس حکومتی فورسز کے قبضے میں چلی گئی ہیں۔
:قومی آواز دمشق
شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں شامی فوج کے حملے کے نتیجے میں مزید 24 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی آج ہونے جارہا ہے۔