جمعرات25 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو
وزیر محنت اونٹاریو لاری اسکاٹ نے بدھ کو اپنے دفتر سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اجرتوں کے نئے قوانین کے اعلان کے بعد ان کے دفتر کے باہر کچھ لوگوں نے توڑ پھوڑ کی اور کچھ نازیبا نعرے اور فقرے بھی دیوار پر لکھے گئے۔اس واقعے کی پریمیر ڈگ فورڈ کی جانب سے مذمت کی گئی ہے اور اسے جمہوری رویے کے خلاف قرار دیا گیا