ھفتہ15 ستمبر 2018 جمعہ کی رات مارکھم روڈ پر ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں زخمی ہونے والا نوجوان مقامی اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے نوجوان کی عمر سولہ یا سترہ سال لگتی ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کسی گینگ سے وابستہ نہیں تھا تاہم ایسا لگتا ہے کہ نوجوان کو کسی گینگ نے کسی اور کے دھوکے میں ہلاک کیا ۔مرنے والے نوجوان پر چھ گولیاں چلائی گئیں۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں تین افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جن کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
قومی آواز ۔ ٹورنٹو