پاکستان 09 جولائی ، 2018
سکار بورو ریسکیو رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح کریسنٹ ووڈ روڈ پر ایک عمار ت کے سامنے واقع کھائی میں گرنے والے دو بچوں کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق بچے پانی سے بھری کھائی میں گرے جنہیں ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق بچے پانی میں دس فٹ کی گہرائی میں ڈوب گئے تھے جس سے انہیں کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم پولیس نے اس کیس کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں