March 30, 2017 امریکی صدر کواقربا پروری اور رشتے داروں کوذمے داریاں سونپنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو صدرکی غیررسمی مشیربنائے جانے کے اعلان پراعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔ مخالفین کوجواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہاکہ وہ اپنے والد کی غیررسمی مشیربنیں گی اوراپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین پرجوقانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طور پر وہ ان کی بھی پاسداری کریں گی ۔ واضح رہےایوانکا کے شوہر جیرڈکوشنر بھی صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں ۔
قومی آواز ۔ واشنگٹن۔ امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں نوکری شروع کر دی ۔انہوں نےکہا کہ غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کروں گی،تنخواہ نہیں لوں گی،مفت ملازمت کروں گی۔