بدھ 8 اگست 2018 ٹورنٹو پولیس کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں بیس سالہ جوشوا اسکالن جس کا تعلق ڈرہم سے بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرا ملزم ڈائلا رابسن کا تعلق مسی ساگہ سے ہے۔ ملزمان کی ایک تیسری ساتھی بائیس سالہ ربیکا ہورٹن بھی اس ریکٹ کا حصہ ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کرنے لوگوں کو خوفزدہ کر کے انہیں بلیک میل کرنے اور غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ۔ملزمان کو جلد عدالت کے روبرو پیش کر دیا جائے گا۔
قومی آواز
ٹورنٹو