جمعہ 6 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو
اونٹاریو اور گرد و نواح کے بارے میں موسمات کینیڈا نے پچھلے ہفتے جو وارننگ جاری کی تھی وہ ابھی تک برقرار ہے بلکہ وموسمیات کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیںموسمیاتی اعلان کے مطابق درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ اگلے کچھ دن میں موسلا دھار بارش اور ہواﺅں کے جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر سکتا ہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کے مشکلات ہو سکتی ہیں۔ محکمے نے اپنی وارننگ میں لوگوں کو موسم سے خبردار رہنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔