جمعرات25 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو
نیو ڈیموکریٹس رہنماﺅں کی جانب سے تعلیمی بجٹ کے حوالے سے اونٹاریو حکومت پر سخت تنقید کی گئی ہے ۔ناقدین کا کہنا ہے کہ کنزرویٹیوز نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نئے کیمپس کی تعمیر کے لئے بجٹ مختص کرے گی مگر ایسا نہیں ہوا اور کنزرویٹیوز نے اعلان کر دیا کہ پندرہ بلین بجٹ خسارے کی وجہ سے وہ ایسا کوئی بجٹ مختص کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔