جمعہ 6 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو
برامپٹن میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اپنی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے اور اگلے الیکشن میں بھی ان کا نعرہ موجودہ پالیسیوں کا تسلسل ہی ہوگا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں. اس سے قبل انہوں نے ٹورنٹو میں پریمیر ڈگ فورڈ سے ملاقات کی تھی جس میں کینیڈا کی امیگریشن اور پناہ گزیں پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے متصادم کر کے سیاست کرنا اور انہیں تقسیم کرنے سے کینیڈا کی کوئی خدمت نہیں کی جا سکتی ۔