February 09, 2017 قومی آواز ۔ تہران ۔ ٹرمپ کی دھمکیوں اور نئی پابندیوں کے باوجود ایران نے زمین سےفضامیں مارکرنے والےایک اورمیزائل کاتجربہ کرلیا۔ دباؤ بڑھانے کے لیے امریکا کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غور جبکہ روس کہتا ہے ایرانی زمین شام یاکسی اورملک میں بھی دہشت گردوں پر حملوں کےلیےاستعمال کرسکتےہیں۔ روسی میڈیاکے مطابق ایران نےزمین سےفضامیں مارکرنیوالےایک اورمیزائل کاتجربہ کرلیا ہے۔ کم فاصلےتک مارکرنیوالےمیزائل نے56کلومیٹردورہدف کونشانہ بنایا۔ امریکی اہلکارکےحوالےسےروسی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکاکی جانب سےایران کےپاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کا امکان ہے اور ایسےطریقےتلاش کیےجارہےہیں کہ ایران پراضافی دباوڈالاجاسکے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نےجنوری میں کیےگئےمیزائل تجربےکےبعدایران پرنئی پابندیاں لگائی تھیں