قومی آواز ۔ ٹورنٹو Friday May 25 اونٹاریو میں الیکشن سے قبل ووٹروں کی رائے جاننے کے لئے سروے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سی بی سی کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق نیو ڈیموکریٹس کو چند ماہ قبل بالکل ہی گیا گزرا سمجھ لیا گیا تھا مگر اب انہیں ووٹروں کی بڑی تعداد کی جانب سے اعتماد کا ووٹ دیا جارہا ہے ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں۔
اسی طرح این ڈی پی کی پوزیشن بھی مستحکم دکھائی دے رہی ہے جبکہ بر سر اقتدار لبرل پارٹی کی مقبولیت کو شدید دھچکا لگا ہے اور اس کی مقبولیت میں دن رات کمی آ رہی ہے۔ڈگ فورڈ کی کنزرویٹو پارٹی اب لیڈ کر رہی ہے اور ووٹروں کا رحجان اسی جانب امڈتا دکھائی دے رہا ہے۔ ووٹروں کی رائے جاننے کے لئے مزید سروے رپورٹوں کا انتظار ہے۔