March 31, 2017 شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘نے باکس آفس پرتو کامیابی حاصل کرلی ہے، تاہم اب اس فلم کے باعث کنگ خان قانونی مسائل میں گھرے نظر آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے شاہ رخ خان کو فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر ی مہم کے دوران ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے کے خلاف تفتیش کے لئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو 45 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جس پر پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگ خان اور پروڈیوسر کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا جبکہ سمن میں شاہ ر خ خان کو 7 روز میں بیان ریکارڈ کرانے کی مہلت دی ہے۔ واضح رہے شاہ رخ نے فلم رئیس کی تشہیر کے لیے ممبئی سے دہلی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا تھا اور جب وہ گجرات کے ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا سمندر امڈ آیا، لیکن اس دوران اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے ایک شخص ہلاک ہوا، جس کی ہلاکت کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
بالی ووڈ کے کنگ خان قانونی مسائل کا شکار ہوگئے
قومی آواز ۔ ممبئی۔
بھارتی پولیس نے شاہ رخ کو ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔