قومی آواز ۔ ٹورنٹو لبرلز کے پیش کردہ نئے بجٹ میں طبقہ امراءپر انکم ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کیا گیا ہے ۔ بجٹ میں فیملیز اور سینئر شہریوں کے لئے مراعات میں بہت اضافہ کیا گیا ہے۔جون میں ہونے والے الیکشن سے قبل پیش کیے جانے والے اس بجٹ میں جو وزیر مالیات چارلس سوز ا نے پیش کیا آباد ی کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔پریمیر کیتھلین وین نے بچوں کی بہبود، صحت کی سہولیات اور سینئر شہریوں کے لئے اربوں ڈالر رکھے جانے کا اعلان کیا ہے۔تاہم ماہرین کے مطابق اونٹاریو کا بجٹ ایک خسارے کا بجٹ ہی ہے اور اگلے پانچ سال تک یہ خسارے سے ہی دوچار رہے گا۔ انکم ٹیکس میں امیروں پر ٹیکس کی شرح میں اضافے پر ڈگ فورڈ نے نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے غلط ٹیکس بتایا ہے۔
Thursday, March 29, 2018