قومی آواز برامپٹن برامپٹن سے اسمبلی نشست کے امیدواراور آئی سی سی امیگریشن کے ریپو دامن ڈھلون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ موصوف امیگریشن فراڈ کے ایک مقدمے میں ماخوز ہیں۔ ڈھون کا تعلق پروگریسیو کنزرویٹیو پارٹی سے ہے ڈھلون نے اپنی قانونی فرم کے زریعے بہت سے لوگوں کو امیگریشن کا لالچ دے کر لاکھوں ڈالر سے محروم کر دیا۔ سی بی سی نیو ز نے ڈھلوں کے خلاف چار مقدموں کا ریکارڈ آشکار کر دیاجبکہ بہت سے کلائینٹس نے خود بتایا کہ ڈھلوں نے ان سے لاکھوں ڈالر امیگریشن کی مد میں وصول کئے لیکن ان کا کام نہیں کرایا۔ پولیس اس کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔
June, 06, 2018