منگل 04 ستمبر 2018 برامپٹن پولیس کے مطابق کینیڈی روڈ کے علاقے میں اتوار کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دوسرے واقعے میں ایک عورت کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس کے مطابق ان دونوں واقعات کی کڑیاں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ مرد اور خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک ٹیکسی میں کہیں جا رہے تھے۔ ایک دوسرے واقعے میں تینتیس سالہ ڈیرک کیکون کو سینڈل ووڈ روڈ پر گولی ماری گئی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس ان واقعات کی چھان بین کر رہی ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو