بدھ 4 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو
برمپٹن میں ٹرانزٹ بس میں چاقوزنی کی ایک واردات میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کوئنز اسٹریٹ پر پیش آیا، پولیس کے مطابق واقعے میں ایک خاتون ملوث ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کو ٹراما سینٹر میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر تین افراد کو مرہم پٹی کے بعد استپال سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔