February 03, 2017 نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے میڈیا پر گردش کرتی اپنی سخت گفتگو پر مبنی فون کالز کا ذکر بھی کیا، کہا امریکی عوام ایسی باتیں سن کر پریشان نہ ہوا کریں، دنیا مشکل میں ہے اور کچھ ممالک امریکا سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں لیکن اب ہماری انتظامیہ سب ٹھیک کردے گی۔ امریکی میڈیا کےمطابق صدر ٹرمپ آسٹریلوی وزیراعظم پر ٹیلی فون کال کے دوران تارکین وطن کے مسئلے پر خوب گرجے، برسے اور وقت سے پہلے ہی فون بند کردیا تھا۔
قومی آواز۔واشنگٹن۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عوام عالمی رہنماؤں سے ان کی برہم گفتگو کا سن کر پریشان نہ ہوا کریں، کچھ ممالک امریکا سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں لیکن اب ہم سب کو ٹھیک کردینگے۔