اتوار16 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
کنزرویٹیو حکومت کی جانب سے ٹورنٹو سٹی کونسل کی نشستوں کی تعداد میں کمی کے بل 31 پر بحث کے لئے پیر نصف شب کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ہفتے کو ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران حزب اختلاف نے اس بل کی مخالفت کی تھی تاہم حکومت کی درخواست پر لیفٹننٹ گورنر نے بل پر بحث کے لئے تاریخ دے دی۔ا س بل کا مقصد ٹورنٹو سٹی کونسل کی نشستوں کی تعداد سینتالیس سے کم کر کے پچیس کرنا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں .ہفتے کو ہونے والا اجلاس صرف پینتالیس منٹ ہی جاری رہ سکا۔اس اجلاس کے دوران مخالف رائے رکھنے والے کچھ لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا کر اسمبلی عمارت کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔