بھارتی یوم جمہوریہ، شیخ محمد بن ز ید کی بطور مہمان خصوصی شرکت January 27, 2017 قومی آواز۔نئی دہلی ۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن ز ید النہیان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی،متحدہ ارب امارات کے فوجی دستے نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ نئی دلی میں بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بھارتی افواج کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے بھی پریڈ کی، ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن ز ید النہیان صدر پرناب مکھرجی کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،صدر پرناب مکھرجی،نائب صدر،مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی خصوصی تقریب میں موجود تھے۔