اتوار28 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو
بیری شرمین اور ان کی بیوی ہنی شرمین کے قتل میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس ٹیمیں اس سلسلے میں اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔شرمین فیملی نے اس کیس میں مدد دینے والے کے لئے انعام کا اعلان کیا تھا اب اس میں مزید اضافہ کر کے اسے 10ملین ڈالر کر دیا ہے اور یہ انعام اسے دیا جائے گا جو اس کیس کو گتھی کو سلجھانے کے لئے کوئی با معنی سراغ فراہم کر سکے گا۔ فیملی نے ایک ٹول فری نمبر 1-833-668-0001بھی جاری کیا ہے جس پر مطلوبہ اطلاع دی جا سکتی ہے۔