قومی آواز: اٹاوا اٹاوا سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت تارکین وطن کے اہل خانہ کو کینیڈا لانے کے لئے جلد ہی ایک پروگرام کا اعلان کر ے گی جس کے تحت لوگ اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی کینیڈا بلوا سکیں گے۔ اس پروگرام کے تحت نئے آنے والوں کو ورک پرمٹ بھی جاری کئے جائیں گے اور انہیں مستقل سکونت کی سہولت پر بھی غور کیا جائے گا۔
کینیڈین خبریں 24 جنوری ، 2019