قومی آواز ۔ ٹورنٹو Tuesday, April 03, 2018 ڈکی سیٹلمنٹ روڈ پر پولیس نے ایک مشتبہ شخص پر اس وقت گولی چلا دی جب وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ واقعات کے مطابق واٹر لو ریجنل پولیس کو ہفتے کے روز ہتھیاروں کی مبینہ چوری میں ملوث ایک شخص کی کانسٹوگا کالج کے قریب موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر ملزم نے دوڑ لگا دی۔ پولیس حکام نے ملزم کو رک جانے کی وارننگ دی مگر نہ ماننے پر ایک افسر نے ملزم پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ ملزم کو استپال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم پولیس کے گولی چلانے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس واقعے کی چھان بین کرے گی۔