جمعہ 10 اگست 2018 جگمیت سنگھ کا برنبائی سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان، نشست کینیڈی اسٹیوارٹ کے استعفے سے خالی ہوئی
قومی آواز
ٹورنٹو
ڈیموکریٹ رہنما جگمیت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ برٹش کو لمبیا برنبائی رائیڈ نگ سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔یہ نشست ڈیموکریٹ رہنما کینیڈی اسٹیوارٹ کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں انہوں نے لبرل حکومت کے ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر تھا کہ حکومت ہاؤسنگ اور فارما کئیر کی طرف توجہ دیتی تاکہ شہری سہولیات میں اضافہ ہوتا۔وہ بدھ کو اپنے حلقے میں اپنے ورکرز اور مداحوں سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ایک پرانے انرجی منصوبے پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کی بجائے یہ رقم کلین انرجی پر خرچ کریں گے اور مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے۔