جمعہ 3 اگست 2018
قومی آواز ٹورنٹو۔
این ڈی پی رہنما جگمیت سنگھ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہروں میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر قابو پانے کے لئے مرکزی حکومت شہری انتظامیہ کو یہ اختیار دے کہ وہ آتشی ہتھیاروں پر پابندی لگا سکیں ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . انہوں نے یہ بات وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو اپنی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید پولیس کی نفری تعینات کرنے اور مزید چیکنگ کے باوجود بھی ہتھیاروں کے استعمال پر قابو نہیں پایا جا سکے گا کیونکہ بعض کمیونٹیز کا پولیس پر اعتماد نہیں ہے اور پولیس بھی پوری طرح ہر ایک کو چیک نہیں کر سکتی لہذٰ ا ضروری ہے کہ ہتھیار وں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ غیر زمہ دار عناصر اس کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔