قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ Saturday, 6th May 2018 اونٹاریو کی پریمیر کیتھلین وین نے کہا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لئے نئے سب وے اور دیگر جہتوں میں مزید ترقیاتی کوموں کے زریعے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے لئے بھاری فنڈ ز بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونگ اسٹریٹ پر نارتھ یونگ سب وے کی تعمیر کے لئے بو بلین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹورنٹو کے مئیر کے ساتھ مل کر وفاقی فنڈ سے مزید رقم کی فراہمی کے لئے بھی کام کر رہی ہیں تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ وہ ٹورنٹو کو مزید آگے لے جانا چاہتی ہیں اور اس بارے میں وہ کسی بحث مباحثے کی قائل نہیں ہیں۔