خواتین شادی کرنے کیلئے کس قسم کے مردوں میں ذیادہ دلچسپی لیتی ہیں

قومی آوازلندن : آخر کارماہرین نفسیات اس عقدے سے پردہ چاک کرنے میں بھی کامیاب ہو ہی گئے کہ خواتین شادی کرنے کیلئے کس قسم کے مردوں میں ذیادہ دلچسپی لیتی ہیں ۔حال ہی میں پیش کی جانے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خواتین شادی کیلئے ذیادہ تر سانولے ، پر اعتماد ،ذہنی صلاحیتوں سے بھرپور اور جسمانی لحاظ سے مضبوط مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں تاکہ انکے پیدا ہونے والے بچے ان تمام خصوصیات کے ساتھ پیدا ہوں۔لیورپول یونیورسٹی کے نفسیات دانوں نے اپنے پولینڈ اور فن لینڈ کے ساتھیوں کے ساتھ مل تحقیق کی جس سے پتہ چلا کہ خواتین صرف ایملی برونٹی کے ناول ولتھرنگ ہائیٹس کے شہرہ آفاق کردار ہیتھ کلف جیسے مردوں ہی کی محبت میں گرفتار نہیں ہوتیں ۔ انکی خواہش ہوتی ہے کہ انکا شریک سفر ذہنی طور پر مضبوط ، پر اعتماد اور جسمانی لحاظ سے پر کشش ہو تاکہ انکے بچے صحت مند ہوں ۔ماہرین نے مذکورہ نتائج حاصل کرنے کیلئے کل 2,370بالغ خواتین کا رضاکارانہ طور پر مشاہدہ کیا اور انھیں کمپیوٹر پردو الگ الگ شخصیات کے مالک مردوں کے چہرے دکھائے۔ان دو تصویروں میں ایک مرد کی تصویردوسرے کے مقابلے میں ذیادہ سانولی اور مضبوط خدوخال والی تھی ۔ ان تصاویر میں سے کچھ خواتین اوسط جسامت والے مرد کی جانب متوجہ ہوئیں جبکہ بقیہ سانولے اور مضبوط مرد کی جانب متوجہ ہوئیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ سے ایک بات سامنے آئی کہ جدید زمانے کی خواتین سانولے اور مضبوط مردوں کو اس کی خصوصیات والے بچے پیدا کرنے کیلئے ذیادہ پسند کرتی ہیں ۔
۔