February 03, 2017 ڈیوڈ کیمبل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جو مختلف خطرناک اور پراسرارواقعات کے گرد گھوم رہی ہے ۔ دوستوں کا ایک گروپ آسٹریلیا کے جنگلات میں چھٹیاں گزارنے کیلئے پہنچتا ہے اور ان کا سامنا پر اسرار طاقت کے زیراثر شخص سے ہو جاتا ہے ۔ یہ شخص ان کی جان کا دشمن ہو جاتا ہے اور باری باری تمام دوستوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیتا ہے ۔ خطرناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارٹم فلپس، جیسیکا ٹووی ،اینڈریو ریان، پیئرا فورڈ، ٹم پیکوک،پیپا بلیک اورڈین رائٹ اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
قومی آواز۔ ٹورانٹو۔
ہالی ووڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ، خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ’’ڈیتھ پیسج‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔