January 17, 2017 بالی وڈاسٹارعامر خان کی بلاک بسٹرفلم دنگل میں گیتا کا کردار نبھانے والی زائرہ وسیم سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی 16سالہ کشمیری لڑکی زائرہ وسیم کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات آنےکےبعد مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زائرہ وسیم سے سوشل میڈیا پر معذرت طلب کرنا درست نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں زائرہ وسیم نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور دنگل میں کام کرنے سےمتعلق تجربات سے آگاہ کیا جس کےبعد سوشل میڈیا پر زائرہ وسیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
قومی آواز۔ مقبوضہ کشمیر ۔