سائنس فکشن فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا باکس آفس پر راج
قومی آواز ۔ ایکشن سے بھر پور مناظر کی عکاسی کرتی فلم’ ‘ڈاکٹر اسٹرینج‘ 8 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ اسکاٹ ڈیرکسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نیورو سرجن کے گرد گھومتی ہے جس کا کیریئر ایک خطرناک حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتا ہے تاہم وہ غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔ فلم پہلے ہی ہفتے 8 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔ اینیمیٹیڈ کرداروں پر مبنی کامیڈی فلم ‘ٹرولز 4 کروڑ پچاس لاکھ کمائی کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
ہالی وڈ کی سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم’ڈاکٹر اسٹرینج‘نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے