سری دیوی کی بیٹیوں پرسوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

February 13, 2017

: قومی آوازممبئی

بالی ووڈ کی ماضی کی خوبرو اداکارہ سری دیوی نے اپنی بیٹیوں جھانوی اور خوشی کے سوشل میڈیا استعمال کرنےپر پابندی لگادی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم کے تنازع سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔

دوسری جانب والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد جھانوی کپور اورخوشی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کئی پوسٹ ہٹادی ہیں ۔