قومی آواز اسٹاک ہوم ۔ عرب ٹی وی کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور نے اسٹاک ہوم کے وسطی علاقے ڈونٹینگاٹن اسٹریٹ میں واقع شاپنگ سینٹر کے سامنے کھڑے ہجوم کو کچل ڈالا۔ سوییڈیش میڈیا کا کہنا ہے حادثے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کی تعداد فی الحال بتا نہیں سکتے۔ حکام نے اس واقعے پر دہشت گردی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
سوئیڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں ڈرائیور نے تیز رفتار ٹرک کو ہجوم پر چڑھادیا،جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے، واقعےکےدوران فائرنگ کی آوازبھی سنی گئی۔