Sunday 27 مئی ، 2018 قومی آواز ۔ ٹورنٹو نیو ڈیموکریٹس رہنما اینڈریا ہورواتھ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رویے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے کیونکہ اکثر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر بے جا الزامات عائد کرنے کی پالیسی پر کار بند ہیں جبکہ انہیں عوامی پروگرام دینے میں دلچسپی دکھانی چاہئیے تھی۔ اس دوران لبرلز کی خاتون رہنما نیو ڈیموکریٹس اور این ڈی پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بے شک پولز ان جماعتوں کو مقبول جماعتیں بنا کر پیش کر رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ جیت لبرلز کی ہی ہونی ہے۔ ہفتے کو اپنی بس کمپین کے دوران ہوراتھ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے پرہیز کرنا چاہیے یہ عوام کا کام ہے کہ وہ کسے اپنا رہنما چنتے ہیں۔