بدھ 4 جولائی 2018 ٹورنٹو پولیس کے مطابق شٹر اینڈ جارج اسٹریٹ پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک اکیس سالہ خاتون نے اچانک اپنی گاڑی سے شاٹ گن نکال کر راہگیروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
قومی آواز ٹورنٹو
واقعے کے بعد خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تاہم بعد ازاں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اکیس سالہ ملزمہ کاسانڈرا بنجامن پر ناجائز اسلحہ رکھنے ،اقدام قتل اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام کے تحت چارجز عائد کئے گئے ہیں۔ ملزمہ کو اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔