شہرہ آفاق ڈراموں کے خالق یاورحیات انتقال کر گئے
قومی آواز ۔ … پاکستان ٹیلی وژن پر شہرہ آفاق ڈراموں کے خالق اورسینئرہدایت کار یاورحیات طویل علالت کےبعد لاہورمیں انتقال کرگئے، نمازجنازہ آج دوپہر غالب مارکیٹ گلبرگ میں ادا کی جائےگی ۔ ممتاز براڈکا سٹر اور ڈرامہ پروڈیوسر یاورحیات پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وہ لاہور کے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔ اُن کی عمر 73برس تھی۔ یاورحیات کی نمازجنازہ آج دوپہر غالب مارکیٹ گلبرگ میں ادا کی جائےگی۔ یاورحیات 1943ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے ۔ 1965ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے منسلک ہوئے اور2004ء تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔انکا شمار پی ٹی وی کے ابتدائی دور کے عظیم تخلیق کاروں میں کیا جاتا ہے ۔ ان کی تخلیقات میں جھوک سیال ، دہلیز، سمندر ، حیرت کدہ ، جھیل، نجات ،سدبہار اور ان جیسے درجنوں یاد گار ڈرامے شامل ہیں ۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب شہبازشریف مرحوم کےساتھیوں اور شوبز شخصیات نے یاور حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے
November 04, 2016