صومالیہ 22 نومبر ، 2017 ویب ڈیسک امریکا کی افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صومالی حکومت کے تعاون سے القاعدہ سے وابستہ شدت پسند گروپ الشباب کے کیمپ پر موغا دیشو کے شمال مغرب سے 200 کلو میٹر دور فضائی بمباری کی گئی۔ یاد رہے کہ امریکی فوج نے حالیہ مہینوں میں الشباب کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔ 13 نومبر کو بھی امریکی فورسز نے صومالیہ میں متعدد کارروائیوں میں الشباب کے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
قومی آوز ۔
موغادیشو
افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فضائی کارروائی میں شدت سپند تنظیم القاعدہ کے 100 سے زائد جنگجو ہلاک ہو گئے۔