March 10, 2017 سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 150 الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں اور 100 بائیومیٹرک مشینیں خریدی جا رہی ہیں، آزمائشی منصوبے کے لیے مشینیں آنے میں تین ماہ لگیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے 3 لاکھ سے زائدالیکٹرونک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی جن کی خریداری پر 35 ارب لاگت آئے گی۔
قومی آواز ۔ اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں آزمائشی بنیادوں پر 150 الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا، خریداری پر تین کروڑ50 لاکھ روپےخرچ ہوں گے، نتائج کی بنیاد پرالیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کوعام انتخابات میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔