ھفتہ29 ستمبر 2018 قومی آوازٹورنٹو
دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سروس فیس بک کے یوزرز پر یہ خبر بجلی بن کر گری کہ ان کے اکاﺅنٹس اور پاس ورڈز ہیک کر لئے گئے ہیں ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
اس بات کا اعلان فیس بک کے بانی اور سربراہ مارک زکربرگ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہیکرز پروفائل پیج کے زریعے فیس بک ڈیٹا میں داخل ہوئے ۔فیس بک ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے فور ی اقدامات کر رہی ہے تاکہ سروس استعمال کرنے والوں کے اکاﺅنٹس کا تحفظ کیا جا سکے۔