قومی آواز ۔ ٹورنٹو . مارکھم
کینیڈین نیوز 28 نومبر ، 2018
یارک پولیس کے مطابق وارڈ ن روڈ پر منگل کی رات ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں ایک ستر سالہ معمر خاتون شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا اور خود کو پو لیس کسٹڈی میں دے دیا جہاں اس سے حادثے کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔